گوجرانوالہ،شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ،سٹی پولیس آفیسر نے نوٹس لے لیا ،مرکزی ملزم امجد گرفتار

اتوار 21 ستمبر 2025 18:40

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملہ پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کا فوری نوٹس لیتے ہوئےایس پی سول لائن ڈویژن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا جس پر تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس نے مرکزی ملزم امجد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی پیپلز کالونی کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وائرل ویڈیو کا معاملہ سامنے آنے پر پولیس نے خود متاثرہ عرفان سے رابطہ کر کے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست وصول کی۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ تشدد کا وقوعہ 2 ماہ قبل کا ہے، ویڈیو اب وائرل ہوئی۔ سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہنا کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :