نسٹ نے ذہنی صحت کے فروغ کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی " حوصلہ بوٹ" متعارف کرا دیا

پیر 22 ستمبر 2025 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے اپنے طلبا اور عملے کی ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے مصنوعی ذہانت پر مبنی ذہنی صحت چیک ان ٹول "حوصلہ بوٹ" متعارف کرا دیا ہے۔ یہ جدید ٹول سینٹر برائے مشاورت اور کیریئر ایڈوائزری (C3A) کے تحت تیار کیا گیا ہے اور اسے خاص طور پر نسٹ کے طلبا اور ملازمین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ روزمرہ کی ذہنی دبائو کی کیفیات جیسے کہ بے چینی، ڈپریشن، غصہ اور عزت نفس کے مسائل سے بہتر طور پر نمٹ سکیں۔

(جاری ہے)

حوصلہ بوٹ ایک اے آئی پاورڈ ذہنی صحت اسسٹنٹ ہے جو صارفین سے گفتگو کے ذریعے ان کے جذبات، خیالات اور ذہنی کیفیت کا جائزہ لیتا ہے اور انہیں مناسب مشورے، تکنیکس اور اگر ضرورت ہو تو انسانی مشیر سے رابطے کی راہنمائی فراہم کرتا ہے۔ نسٹ کے ترجمان کے مطابق یہ ٹول نہ صرف تیز اور موثر ہے بلکہ یہ مکمل طور پر رازداری کو یقینی بناتا ہے تاکہ طلبا اور سٹاف کسی جھجک کے بغیر اپنی ذہنی کیفیت شیئر کر سکیں۔ سروس سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد [email protected] پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ نسٹ کی یہ کاوش ملک میں تعلیمی اداروں میں ذہنی صحت کے لیے ایک مثال بن سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :