پی آئی اے ناکام: نجی ایئرلائن نے برطانیہ کی پروازوں کا لائسنس حاصل کرلیا

برطانیہ کے لیے ایئربس کے 320 اور321 طیارے استعمال کیے جائیں گے، ذرائع

منگل 23 ستمبر 2025 22:20

پی آئی اے ناکام: نجی ایئرلائن نے برطانیہ کی پروازوں کا لائسنس حاصل کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی ای)ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جب کہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملے پر برطانیہ کے محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جب کہ ایئر بلیو کے ایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ کے بعد برطانیہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ برطانیہ کے لیے ایئربس کے 320 اور321 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن پہلے اسلام آباد سے لیڈز کیلیے پروازیں چلائے گی جو اسلام آباد سے براستہ استنبول برطانوی شہر لیڈز جائیگی۔نجی ایئرلائن نومبر سے برطانیہ کیلیے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔ذرائع ایئربلیو کے مطابق لیڈز کے بعد مانچسٹر کیلئے پروازیں شروع کی جائیں گی جب کہ ہیتھرو ایئرپورٹ کیلئے بھی لینڈنگ رائٹس کی کوشش جاری ہے۔