اٹک ، اٹک پولیس کی شاندار کاروائیاں، 6 ملزمان سے 5 کلو سے زائد چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج

پیر 22 ستمبر 2025 20:20

aاٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2025ء) اٹک پولیس کی شاندار کاروائیاں، 6 ملزمان سے 5 کلو سے زائد چرس اور 10 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی ہدایات پر اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں تھانہ صدر اٹک کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بلال نے دوران چیکنگ علی رضا ولد محمد اشرف سکنہ کالی ڈلی تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے 1600 گرام چرس برآمد کر لی اسی طرح دو مزید کاروائیوں میں تھانہ صدر اٹک پولیس نے جہانگیر ولد شیر افضل سکنہ محلہ اویسیہ شین باغ تحصیل و ضلع اٹک سے 400 گرام چرس اور حارث بشیر ولد بشیر مسیح سکنہ محلہا عوان شریف اٹک سے 540 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا اسی طرح تھانہ انجراء کے اے ایس آئی عادل ربانی نے بدنام زمانہ منشیات فروش وسیم اقبال ولد محمد اقبال سکنہ عالم آباد لکڑ مار تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے 1440 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ دوسری جانب تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے کریم ولد غلام اکبر سکنہ محلہ سخی نگر حسن ابدال سے 1200 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ رنگو پولیس نے فضل محمد ولد تاج محمد سکنہ ڈھوک امیر آباد، فورملی تحصیل حضرو ضلع اٹک سے 10 لیٹر شراب برآمد ہونے پر گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئی

متعلقہ عنوان :