خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے قواعد و ضوابط کی منظوری : پہلی مرتبہ ایوان کی کارروائی کا آغاز قومی ترا نہ سے کیا گیا،ارکان کا یکجہتی کا اظہار

پیر 22 ستمبر 2025 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے قواعد و ضوابط کی منظوری کے بعد پیر کے روز پہلی مرتبہ ایوان کی کارروائی کا آغاز قومی ترا نہ سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کی۔ تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد اسپیکر کی ہدایت پر قومی ترانہ بجایا گیا جس پر تمام اراکین اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے۔ ایوان قومی ترا نہ کی دھن سے گونج اٹھا اور اراکین نے یکجہتی اور قومی احترام کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

متعلقہ عنوان :