چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی اجلاس

منگل 23 ستمبر 2025 20:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔چیف سیکرٹری آفس تر جمان کے مطابق اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سمیت محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں گڈ گورننس روڈمیپ کے تحت جاری اصلاحات اور محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ 16 محکموں کی جانب سے 138 اصلاحات پر کام جاری ہے جبکہ 14 اصلاحات مکمل ہوچکی ہیں، اس کے علاوہ 97 اصلاحات پر مزید تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ان اصلاحات کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچنے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقی اور محکمہ خزانہ تمام محکموں کے ساتھ قریبی کوآرڈینیشن میں کام کریں تاکہ گڈ گورننس روڈمیپ کے مقاصد حاصل کیے جاسکیں۔

اجلاس کو ٹاسک مینجمنٹ سسٹم کے تحت یکم مارچ سے 31 اگست 2025 تک محکموں کو دیے گئے ٹاسکس پر عملدرآمد کے اعداد و شمار پیش کیے گئے۔ مزید براں، اجلاس کو "اختیار عوام" ایپ پر موصول عوامی شکایات، لیٹیگیشن مینجمنٹ سسٹم، خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ورک اسپیس اور ڈسٹرکٹ ڈیلیوری اقدامات پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :