ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت اجلاس ،پیرس روڈ کی بحالی اور سبلائم چوک فلائی اوور کے نیچے قائم سپورٹس ایرینا کو فعال بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

منگل 23 ستمبر 2025 21:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ صباء اصغر علی کی زیر صدارت اجلاس ضلعی کونسل ہال میں منعقد ہوا جس میں پیرس روڈ کی بحالی اور سبلائم چوک فلائی اوور کے نیچے قائم سپورٹس ایرینا کو فعال بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپورٹس ایرینا کے فعال ہونے سے نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ پیرس روڈ کی بحالی سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم ہوں گی۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت اور معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور نوجوانوں کے لیے صحت مند ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔