سیدنا غوث اعظم تمام اولیاء کے سردارہیں، پیدائشی اللہ کے ولی تھے ۔ حاجی حنیف طیب

پیر 6 اکتوبر 2025 21:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) قطب ربانی،محبوب سبحانی سیدنا غوث اعظم شیخ عبدالقادرجیلانی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کی نسبت سے چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے خدادادکالونی میں شان غوث اعظم بیان کرتے ہوئے کہاکہ سیدنا غوث اعظم شیخ عبدالقادرجیلانی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ تمام اولیاء کے سردارہیں آپ پیدائشی طورپراللہ کے ولی تھے،شیخ عبدالقادرجیلانی کی والدہ محترمہ فرماتی ہیں کہ ’’جب میرافرزند عبدالقادرپیداہواتو رمضان المبارک میں طلوع آفتاب سے غروب آفتاب دودھ نہیں پیتاتھا ‘‘ حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ سیدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی نے بڑے بڑے حاکموں کے غیر شرعی فیصلوں کے سامنے ہمیشہ کلمہ حق بلند کیاآپ کی حق گوئی اورسچائی سے حاکم وقت بھی اس قدرمرعوب تھے کہ آپ کا خط ملتے ہی ادب سے کھڑے ہوجاتے خط کوپہلے چومتے پھر جو اُس میں جو غیر شرعی باتیں ختم کرنے کا حکم ہوتا اورسچائی پرعمل کرنے کاحکم ہوتا اُس پرفوراًعمل درآمدکرتے موجودہ دور کے حکمران اگرسیدنا غوث الاعظم سے سبق حاصل کریں تو معاشرے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

اولیاء اللہ کی تعلیمات ہر دور کیلئے روشن مثال رہی ہے ان پر عمل پیرا ہوکر ہمیں نیکی اور بھلائی کے کاموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :