چنیوٹ، منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

جمعہ 10 اکتوبر 2025 14:30

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) ضلع چنیوٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تھانہ چناب نگر کے ایس ایچ او انسپکٹر سیف اللہ اور اے ایس آئی عبدالرحمٰن نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2500 گرام ہیروئن اور 560 گرام چرس برآمد کی گئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ منشیات فروشی کی اطلاع فوری طور پر ان کے نمبر 0323-7543444 پر دیں۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :