محکمہ لائیو سٹاک کاجانوروں کی صحت برقرار رکھنے کیلئے آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے فارمرز ڈیزکے انعقاد کا فیصلہ

جمعرات 16 اکتوبر 2025 12:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) محکمہ لائیو سٹاک نے مویشی پال حضرات کو جانوروں کی صحت برقرار رکھنے کیلئے آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے فارمرز ڈیز کے انعقادکا فیصلہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ گائیوں، بھینسوں، بھیڑوں، بکریوں، اونٹوں، مرغیوں سمیت دیگر جانوروں، مویشیوں، پرندوں کو کسی بھی قسم کی بیماریوں سے بچانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں کیونکہ جانور جہاں دودھ کی پیداوار کے ضمن میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں وہیں گوشت کی پیداوار بڑھانے میں ان کے کردار کو نظر انداز نہ کیا جا سکتا ہے۔

ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈاکٹرندیم بدر نے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام ڈویژن میں ڈیڑھ درجن کے قریب موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز متحرک ہیں جو مقررہ شیڈول کے مطابق ہر گاؤں کا وزٹ کرکے مویشی پال حضرات کو ان کے جانوروں کے علاج معالجہ کیلئے اقدامات یقینی بنارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مویشی پال حضرات کو فارمر زڈیز کے دوران اپنے جانوروں بالخصوص گائے،بھینسوں کی صحت برقرار رکھنے کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہریونین کونسل میں ویٹرنری ہسپتال بھی موجود ہیں جہاں جانوروں کی ویکسی نیشن کا عمل بلاتعطل جاری ہے۔انہوں نے مویشی پال حضرات سے کہا کہ کٹڑوں،بچھڑوں کو پیدائش کے فوراً بعد بھینس کا دودھ پلائیں اورباڑہ اور ماں کے تھنوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ انہیں بیماریوں سے محفوظ ر کھا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :