سانحہ کا ر ساز کے شہدا کے ایصا ل ثوا ب کیلئے دعا ئیہ تقریب 18اکتو بر کو ہو گی

جمعرات 16 اکتوبر 2025 13:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) ضلعی صد ر پا کستا ن پیپلزپارٹی ملک حا مد نو ازاعوا ن ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ 18اکتو بر بر و ز ہفتہ کوشا م 6بجے نور ی گیٹ چوک میں سانحہ کا ر ساز کے شہدا کے ایصا ل ثوا ب کیلئے دعا ئیہ تقریب کا انعقاد کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

تقریب میں سانحہ کا ر کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور بلند د رجا ت کیلئے دعا کی جائے گی ا س کے علاو ہ پاکستا ن پیپلزپارٹی کی تنظیمیں شہدا کی یا د میں مو م بتیاں روشن کریں گی ۔پاکستا ن پیپلزپارٹی کے ا ن شہدا کی یا د میں اس تقریب کا انعقا د ہو گا جو جمہور یت کی بحا لی کیلئے جد و جہد کر تے ہو ئے کارسازکے مقام پر دہشتگر د ی کا شکا ر ہو ئے۔