سیالکوٹ،کاشتکاروں کو موسم ربیع کے دوران برسیم کی زیادہ سے زیادہ رقبے پر کاشت یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 16 اکتوبر 2025 13:45

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو موسم ربیع کے دوران برسیم کی زیادہ سے زیادہ رقبے پر کاشت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ زراعت آفیسر محکمہ زراعت سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ برسیم کی کاشت اور مویشیوں میں استعمال سے دودھ و گوشت کی پیداوار میں بھر پور اضافہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکار موسم ربیع کے دوران برسیم کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت یقینی بنائیں تاکہ سبز چارے کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ گوشت و دودھ کی اچھی پیداوار بھی حاصل کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ برسیم کی4 سے 6 کٹائیوں میں 40 سے50ٹن فی ہیکٹر پیداوار حاصل ہوتی ہے، برسیم میں کیلشیم اور وٹامنز کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو جانوروں میں گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے میں معاون ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چونکہ برسیم کا تعلق پھلی دار اجناس سے ہے اس لئے قدرت نے اس میں موجود نائٹروجن کو فکس کرنے اور اپنی بھر پور افزائش کی شاندار صلاحیت رکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ دوہری افادیت والی فصل ہے جو چارےکے ساتھ ساتھ دوسری فصلوں کی پیداوار میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہے، بعض علاقوں میں کراپنگ سسٹم زمینوں کی زرخیزی کم کر دیتاہے لہٰذا ایسے علاقوں میں برسیم کو کراپنگ سسٹم میں شامل کرکے چارے کی فصل حاصل کرنے کے علاوہ زمین کی زرخیزی بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :