ڈینگی نے حیدرآبا میں ڈیرے جمالیے، سینکڑوں افراد کی حالت خراب

جمعرات 16 اکتوبر 2025 16:47

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ کی نااہلی سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ویکٹر بورن ڈزیز نے بتایا کہ حیدرآباد ڈویژن میں ڈینگی کے 89 ہزار 116 کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع میں 6 ہزار 339 کیسز سامنے آئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حیدرآباد میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے سینکڑوں مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں، جبکہ گزشتہ چند روز کے دوران مختلف علاقوں میں ڈینگی سیاب تک5افراد انتقال کرچکے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں بیڈز کم پڑگئے جسکی وجہ سے مریض پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے، لطیف آباد، قاسم آباد شہر اور سائٹ ایریا میں ڈینگی کے وار جاری ہیں،حالی روڈ، لطیف آباد نمبر11اور12بدترین متاثرہ علاقے قرار دیے گئے ہیں،ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس حوالے سے شہریوں نے کہا کہ حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ڈینگی پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا، اسپریمہم نہ ہونے پرشہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :