خضدار ،بزرگ شخص کو معصوم بچے کیساتھ ہاتھ پاؤں باندھ کر 300 کے قریب بھیڑ اور بکریاں ڈاکو لے گئے

جمعرات 16 اکتوبر 2025 20:59

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) خضدار کے قریب سرکاری آفیسر بن کر بزرگ شخص کو معصوم بچے کے ساتھ ہاتھ پاؤں باندھ کر 300 کے قریب بھیڑ اور بکریاں ڈاکو لے گئے چوری کی گئی بھیڑ بکریوں میں سے چند حب سے برآمد۔

(جاری ہے)

سوراب کے رہائشی امیر حمزہ محمد حسنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 10اکتومبر کو وہ اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ سوراب سے اپنی 300 کے قریب بھیڑ اور بکریوں کو لیکر خضدار کی طرف آرہے تھے تو رات ہونے کی وجہ سے قومی شاہراہ کے قریب اندھیرہ ہونے کی وجہ سے رک گیا اور کھانا کھا کر سوگیا پھر رات تقریباً دس بجے کے بعد انکی آنکھ کھلی تو دو بندے انکے سر پر کھڑے تھے معلوم کرنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ سرکاری آفیسر ہیں آپ کی تلاشی لینی ہے ہمیں اطلاع ملی ہے کہ آپ کے پاس اسلحہ ہے پھر انکے باقی ساتھی آئے اور مجھے میرے معصوم بیٹے کے ساتھ ہاتھ پاؤں اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر 48گھنٹے تک ایک جھونپڑی میں قید رکھا پھر تیسرے دن جب صبح ہوگئی تو مجھے چھوڑا تو میں نے دیکھا میرے بھیڑ بکریاں نہیں ہیں پھر پتہ چلا کہ وہ سرکاری آفیسر کے روپ میں ڈاکو تھے جو میرا مال چوری کرکے لے گئے پھر ڈھونڈتے ڈھونڈتے ہم حب پہنچ گئے جہاں کچھ بھیڑ اور بکریاں ہمیں ملی ہیں تاحال بڑی تعداد میں میرا مال غائب ہے بزرگ شخص نے عوام سے اپیل کی ہے میں غریب ہوں میرا گزر بسر انہی بھیڑ بکریوں سے ہے مجھے میرے بھیڑ بکریوں کی تلاش میں مدد کریں

متعلقہ عنوان :