کوئٹہ میں ٹینٹ کی دکان میں آ گ بھڑک اٹھی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:15

کوئٹہ میں ٹینٹ کی دکان میں آ گ بھڑک اٹھی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) کوئٹہ میں ٹینٹ کی دکان میں آ گ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ ڈائریکٹر عبدالحق خان اچکزئی نے بتایا کہ جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب رو ڈ پر واقع ٹینٹ کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر آگ کو کنٹرول کرکے آس پاس کی تمام کمرشل آبادی کو محفوظ بنایا ۔

(جاری ہے)

آگ لگنے سے دکان میں موجود سامان کو نقصان پہنچاتاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :