پی آئی اے نے نئے بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ،لاہور سے مسقط کے لیے باقاعدہ پروازیں رواں ماہ کے اختتام پر شروع ہوں گی

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) پی آئی اے نے نئے بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سے مسقط کے لیے باقاعدہ پروازیں رواں ماہ کے اختتام پر شروع ہوں گی۔ پہلی پرواز لاہور سے 29 اکتوبر جبکہ اسلام آباد سے 30 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

دونوں روٹس پر پروازیں ایئربس 320 کے ذریعے چلائی جائیں گی۔ترجمان نے بتایا کہ نئے روٹس کے آغاز سے قومی ایئرلائن کی آمدنی میں اضافہ اور مسافروں کو سفری سہولتوں میں بہتری حاصل ہوگی۔ مسقط کے لیے نیا روٹ پی آئی اے کی بحالی اور ترقیاتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے اور اس سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :