خواتین میں چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے لیے عوامی آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے ، سینیٹر روبینہ خالد

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے،چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بیان

اتوار 19 اکتوبر 2025 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ خواتین میں چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے لیے عوامی آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو چھاتی کے سرطان سے ا?گاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خواتین اپنی صحت کا خیال رکھیں اور باقاعدہ معائنہ کروائیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خواتین کی صحت کے فروغ کے لیے سرگرم ہے ، عالمی یومِ چھاتی کے سرطان پر خصوصی آگاہی پروگراموں کا انعقاد کیا جانا چاہیے ، کسی بھی بیماری کی جلد تشخیص سے قیمتی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اولین ترجیح ہے، میڈیا میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے پیغامات نشر کیے جانے چاہیے ، میڈیا عوامی آگاہی میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔