کراچی؛ قرض اور مالی دبا کے شکار سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے

واقعے کی اطلاع ملنے پر اہل علاقہ نے ملزم پر بدترین تشدد کیا، پولیس نے لوگوں سے چھڑوا کر گرفتار کرلیا

منگل 21 اکتوبر 2025 17:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) قرض اور مالی دبا کے شکار سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے۔پولیس کے مطابق شہر قائد میں کوثر نیازی کالونی نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔ جاں بحق بچیوں کی شناخت 10 سالہ زینب اور 11 سالہ عالیہ کے ناموں سے ہوئی۔پولیس نے ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزم قرض دار اور مالی دبا کا شکار تھا۔ ملزم کے 6 بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔گرفتاری سے قبل واقعے کی اطلاع ملنے پر پڑوسیوں نے بھی ملزم پر بدترین تشدد کیا، تاہم پولیس نے پہنچ کر ملزم کو عوام کے چنگل سے چھڑایا۔ شہری واقعے کے بعد بری طرح طیش میں آکر ملزم اکبر کو مارتے رہے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی جو ملزم کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔