" استغفراللہ کبھی نہیں"

کراچی منتقلی کے سوال پر صبا قمر کا جواب

پیر 27 اکتوبر 2025 22:00

" استغفراللہ کبھی نہیں"
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2025ء) اداکارہ صبا قمر شہر کراچی سے متعلق اپنے حالیہ بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں میزبان نے صبا قمر سے سوال کیا کہ آپ کام کے لیے کراچی منتقل ہونے کے لیے تیار ہیں اس سوال کے جواب میں صبا قمر نے کہاکہ استغفراللہ، کبھی نہیں، لیکن شاید یہ نہیں کہنا چاہیے، کیونکہ مستقبل کا کچھ پتا نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ صرف کام کے سلسلے میں کراچی جاتی ہیں اور فورا واپس آجاتی ہیں۔

(جاری ہے)

صبا قمر نے کہاکہ انہیں لاہور اور اسلام آباد میں رہنا زیادہ پسند ہے کیونکہ وہ اپارٹمنٹس کے بجائے گھروں میں رہنا پسند کرتی ہیں انہیں کھلی فضا اور لان وغیرہ زیادہ پسند ہیں۔اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔ کئی افراد نے صبا قمر پر کراچی کی توہین کرنے کا الزام بھی لگا دیا۔ صارفین نے کہا کہ غیر مقامی میٹروپولیٹن سٹی سے صرف پیسے کمانا چاہتے ہیں اور صرف اس ہی لیے یہاں آتے ہیں۔ایک صارف نے لکھا، انہوں نے کراچی کے لیے استغفراللہ کہا، یہ انتہائی نامناسب ہے۔ایک اور صارف نے سوال کیا کہ، جب کراچی کے ڈراموں میں کام کرنا ہے تو شہر کے خلاف بات کیوں ؟۔