وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری انوارالحق اور ڈپٹی کمشنر نارووال سیدحسن رضا کی ملاقات

منگل 28 اکتوبر 2025 17:28

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2025ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور کشمیرگلگت بلتستان ممبرنیشنل اسمبلی چوہدری انوارالحق نے ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاسے ملاقات کی۔ جس میں حلقہ این اے 75 شکرگڑھ وظفروال میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

وفاقی مشیربرائے امورکشمیر نے اس موقع پرڈپٹی کمشنرنارووال کی طرف سے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے حوالے سے ان کی طرف سیزاتی دل چسی لینے کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں کے افسران کو ٹھوس اقدامات کرنے پر ان کاشکریہ اداکیا۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرپارلیمانی سیکرٹری چوہدری انوارالحق کوان کے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے علاوہ طبی سہولیات کی فراہمی سمیت ستھراپنجاب اورتجاوزات کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کیا۔