تنے کے گلاؤ کی بیماری کے جراثیم جڑ سے اوپرزمین کے قریب بینگن کے پودے کے تنے پرحملہ آورہوسکتے ہیں، زرعی ماہرین

جمعہ 7 نومبر 2025 14:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2025ء) زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو بینگن کی پنیری کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پنیری کو مختلف بیماریوں کے حملہ کا خدشہ رہتاہے لہٰذا کاشتکار اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور تنے کے گلاؤ کے حملہ کی صورت میں فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے بتایاکہ بینگن کی پنیری پر ابتدائی ایام میں ہی تنے کے گلاؤ کی بیماری کا حملہ ہو سکتاہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچنے کااحتمال ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس بیماری کے جراثیم جڑ سے اوپر زمین کے قریب بینگن کے پودے کے تنے پر حملہ آور ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس بیماری کے نتیجے میں تنے پر ہلکا سیاہ یا بھورا نشان پڑ جاتاہے جس پر اگر فوری قابو نہ پایا جائے تو یہ تنے کو خشک کرکے پودے کی تباہی کا موجب بھی بن سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار پنیری پر خاص نظر رکھیں اور اگر کوئی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے تدارکی اقدام کریں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :