نوشہرہ ورکاں ،مغل چک کلاں گاؤں کو باضابطہ طور پر ''ماڈل ویلج'' کا درجہ دے دیا گیا

پیر 24 نومبر 2025 13:15

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2025ء) حلقہ این اے 81 کے سابق رکنِ قومی اسمبلی حاجی مدثر قیوم ناہرا کی مسلسل کوششوں اور خصوصی دلچسپی کے نتیجے میں مغل چک کلاں گاؤں کو باضابطہ طور پر ''ماڈل ویلج'' کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ اس اہم پیش رفت سے گاؤں میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت اور سماجی سہولیات کے شعبوں میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ماڈل ویلج منصوبے کے تحت درج ذیل ترقیاتی کام شامل ہیں،سرکاری سکول کی بہتری،ڈسپنسری کی بحالی، صاف پینے کے پانی کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت،گلیوں کی پلین تھنگ اور نکاسی آب کا نظام شامل ہے ۔حلقہ این اے-81 میں تقریباً 400 دیہات ہیں جن میں سے صرف دو گاؤں - چک کلاں اور مرالی والہ کو ماڈل ویلج کا درجہ ملا ہے، جو خود ایک بڑی کامیابی ہے۔ ان دونوں گاؤں میں مجموعی طور پر تقریباً 18 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے، جس سے مقامی آبادی کو معیاری میونسپل سہولیات فراہم ہوں گی۔اس موقع پر حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا“ہم اپنے گاؤں کے لوگوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ مغل چک کلاں کو ماڈل ویلج بنوانا اس عزم کا عملی ثبوت ہے۔