محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو ایک ہی گروپ کی زہروں کا بار بار سپرے نہ کرنے کی ہدایت

منگل 2 دسمبر 2025 14:52

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈ و کوالٹی کنٹرول محکمہ زراعت صبا تحسین نے کاشتکاروں کو ایک ہی گروپ کی زہروں کا بار بار سپرے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار اپنی فصلات پر سپرے سے قبل ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈسٹاف سے مشاورت یقینی بنائیں اور ان کی رہنمائی حاصل کرتے ہوئے مناسب زہروں کاسپرے کریں تاکہ اس کے دیر پا اثرات حاصل کئے جا سکیں۔

انہوں نے کہاکہ جب تک کیڑوں کا حملہ نقصان کی معاشی حد تک نہ پہنچے اس وقت تک سپرے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اندھا دھند سپرے کرنے سے فصلات کو نقصان بھی ہو سکتاہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ صبح یا شام کے وقت زرعی ادویات کا سپرے کریں کیونکہ دھوپ اور زیادہ گرمی میں زرعی ادویات کے سپرے سے زہر کی افادیت انتہائی کم ہو جاتی ہے۔