کاشتکار بینگن کی پنیری کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات كریں،محكمہ زراعت سمبڑیال

جمعرات 11 دسمبر 2025 18:50

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2025ء) محكمہ زراعت سمبڑیال نے ہدایت كی ہے كہ کاشتکار بینگن کی پنیری کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات كریں ۔ان خیالات كا اظہار زراعت آفیسر محكمہ زراعت سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے اپنے پیغام میں كیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پنیری کو مختلف بیماریوں کے حملہ کا خدشہ رہتا ہے لہٰذا کاشتکار اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور تنے کے گلاؤ کے حملہ کی صورت میں فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایاکہ بینگن کی پنیری پر ابتدائی ایام میں ہی تنے کے گلاؤ کی بیماری کا حملہ ہو سکتاہے جس سے فصل کو شدید نقصان پہنچنے کااحتمال ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس بیماری کے جراثیم جڑ سے اوپر زمین کے قریب بینگن کے پودے کے تنے پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس بیماری کے نتیجے میں تنے پر ہلکا سیاہ یا بھورا نشان پڑ جاتاہے جس پر اگر فوری قابو نہ پایا جائے تو یہ تنے کو خشک کرکے پودے کی تباہی کا موجب بھی بن سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :