اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 17 دسمبر 2025 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2025ء) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج ہوا. مرحوم ایک سینئر سیاستدان تھے جنہوں نے ملکی سیاست میں اہم خدمات انجام دیں. انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے.