ملتان اورمضافات میں موسم سردو مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا،دھنداورسموگ کاامکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 29 دسمبر 2025 22:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2025ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم سردو مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا،د ھنداورسموگ کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت23.1اورکم سے کم06.3سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح آٹھ بجے ہوامیں نمی کاتناسب93 فیصد اور شام پانچ بجے49 فیصد تھا۔منگل کے روزطلو ع آفتاب صبح7 بجکر08منٹ پراورغروب آفتاب شام 5 بجکر25منٹ پرہوگا۔

متعلقہ عنوان :