لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ، اے کیو آئی 207 ریکارڈ

منگل 22 ستمبر 2026 16:33

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ، اے کیو آئی 207 ریکارڈ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2026ء) صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 207 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں فرق ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ ٹو میں اے کیو آئی 261، برکی روڈ پر 258 جبکہ کینٹ میں 231 ریکارڈ کیا گیا۔ڈی ایچ اے فیز فائیو میں فضائی آلودگی کی شرح 230، ماڈل ٹائون میں 197 اور چمن پارک میں 193 ریکارڈ ہوئی۔ بیدیاں روڈ پر بھی اے کیو آئی 193 جبکہ عسکری ٹین میں 173 ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :