سورج مکھی کی کاشت 31جنوری تک مکمل کرلیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت سمبڑیال

جمعرات 1 جنوری 2026 12:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2026ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ سورج مکھی ایک کم دورانیہ کی تیلدار اور منافع بخش فصل ہے،سورج مکھی کی کاشت یکم جنوری سے لے کر31جنوری تک مکمل کرلیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوں کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سورج مکھی ایک کم دورانیہ کی تیلدار فصل ہے ، بہاریہ فصل کا دورانیہ تقریبا 100 سے 110 دن ہوتا ہے ، کم مدت کی فصل ہونے کی وجہ سے اسے دوبڑی فصلوں کے درمیانی عرصہ میں باآسانی کاشت کیا جاسکتا ہے اورسورج مکھی کی فصل سال میں باآسانی دو دفعہ کاشت کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے فصل کو وقت پر برداشت کرنا بہت ضروری ہوتا ہے، کاشتکار سورج مکھی کی کاشت یکم جنوری سے لے کر 31جنوری تک مکمل کریں،کاشتکار سورج مکھی کی کاشت کے لئے اچھے اگائو والے صاف ستھرے ہائبرڈ اقسام کے بیج کی فی ایکڑ مقدار 2 کلوگرام رکھیں جبکہ بیج کے اگا ئوکی شرح90 فیصد ہونی چاہیے اور پودوں کی تعداد22 سے23 ہزار فی ایکڑ ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کی سفارش کردہ سورج مکھی کی ہائبرڈ اقسام میں ہائی سن۔ 33،ٹی۔ 40318،ایگورا4، گل بہار436،آکسن 5270،رائینا، ایس 278،یو ایس 666،یو ایس 444 اور این کے آر منی شامل ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے اسے موزوں وقت پر کاشت کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ تاخیر سے کاشت کی صورت میں نہ صرف سورج مکھی کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ تیل کی مقدار میں بھی کمی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :