لائیواسٹاک کارڈ کے ذریعے 20 جانورپالنے والے کسانوں کو 5 لاکھ 40 ہزار تک بغیر سود کے قرض فراہم کیا جارہا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیواسٹاک
جمعہ 2 جنوری 2026 12:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جانوروں سے گوشت اور دودھ کی زیادہ پیدوار حاصل کرنے کیلئے رہنما اصولوں کو اپنانا ضروری ہے ، جانوروں کی بروقت ویکسینیشن کروائیں ، بیرونی چیچڑوں کے تدارک کیلئے محفوظ انتظامات کریں ، جانوروں کیلئے ونڈے اور منرلز کا بہتر انتظام کریں اور صاف ستھرائی جگہ کا انتخاب کریں۔
انہوں نے کہا کہ جانوروں کے چیچڑوں کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے شیڈ میں موجود فرش اور دیواروں کو اسپرے کریں تاکہ ان کے رہنے کی جگہ کو ختم کیا جاسکے اور یہ دوبارہ جانوروں پر حملہ آور نہ ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ چیچڑ ایک خطرناک بیماری کا سبب بنتے ہیں کیونکہ چیچڑ جانوروں کے جسم سے خون کو بڑی تیزی سے چوستے ہیں اور جانور بیمار ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سردی کی شدت سے جانوروں میں منہ کھر کی بیماری(ایف ایم ڈی) جنم لی سکتی ہے ، جانوروں کو بروقت منہ کھر و گل گھوٹو کی بیماری کی ویکسینین کروائیں اور جانور بابندھنے کی جگہ فرش کو خشک رکھیں تاکہ جانور محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ بھیڑ بکریوں کو انتڑیوں کے زہر کی ویکسین بھی ضروری کروائیں ،بروقت علاج نہ کروانے سے یہ بیماریاں جانوروں کو موت کے منہ میں لے جاتی ہیں جس سے کسان کو بڑی نقصان کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجکل شیڈول کے مطابق ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جس میں انتڑیوں کے زہر ،انٹیروٹاکسینیا ،مرغیوں میں رانی کھیت کی بیماری کی ویکسینشن جاری ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر لائیواسٹاک کارڈ کے بارے میں بھی آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کو فربہ کرنے کیلئے پنجاب گورنمنٹ کی طرف رجسٹرڈ جانوروں کیلئے 27 ہزار روپے بغیر کسی سود کے قرض ہر جانور پر دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کسانوں کو5 سے لے کر 20 جانور پالنے والوں کو بغیر کسی سود کے قرض کی رقم فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لائیواسٹاک کارڈ کے ذریعے 20 جانور والے کسانوں کو 5 لاکھ 40 ہزار تک بغیر سود کے قرض فراہم کیا جارہا ہے جس کا 25 پرنسٹ کسان نقد نکلوا سکتا ہے اور باقی رقم ونڈا،سائیلج یا ادویات کیلئے استعمال کرسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل سمبڑیال میں اب تک102 فارمرز راس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،1316 جانور کٹڑے بچھڑے اس سکیم کے تحت رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے سیمینار میں آنے والی اسکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آنے والی اسکیم میں پنجاب گورنمنٹ چھوٹے کٹڑے یا بچھڑے جن کی عمر 4 تک ہو پالنے والوں کو فی جانور 20 ہزار اور بکروں و چھتروں پر 13 ہزار 500 روپے سبسڈی دے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھیڑ بکریاں پالنے والوں کو بھی بغیر سود کے قرضہ فراہم کیا جائے گا۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
-
گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، کین کمشنر کے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
-
پشاور، احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ
-
نوے فیصد زرعی زمین نائٹروجن کی کمی کا شکار ہے،زرعی ماہرین
-
پنجاب میں20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
زرعی شعبے میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی یومِ خواتین پر“سرسبز تعبیر: سیڈز آف چینج”مہم کا آغاز کر دیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار 15لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
-
آلو کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرز مل گئے
-
موسمی دباؤ میں اضافہ، آم کی صنعت خطرے میں،ماہرین کا مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور
-
آم کے بور کی مکھی پھل کو بری طرح متاثر کرتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.