آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان و مضافات میں موسم سرد،خشک اور دھند چھائے ر ہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 8 جنوری 2026 20:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2026ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم سردو خشک رہے گا جبکہ صبح اورشام کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت12.1اورکم سے کم05.2سینٹی گریڈ ریکا رڈ کیاگیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب100فیصد اور شام پانچ بجے87فیصدتھا۔ جمعہ کے روزطلو ع آفتاب صبح7 بجکر10منٹ پراورغروب آفتاب شام 5 بجکر32منٹ پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :