1122 ملتان کا چوبیس گھنٹوں کے دوران339 ایمرجنسیز میں ریسپانس، 344افرادکو ریسکیو کیا

جمعرات 15 جنوری 2026 17:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2026ء) ریسکیو 1122 ملتان نے 24 گھنٹوں کےدوران مجموعی طور پر 339 ایمرجنسی کالز پر ریسپانس کرتے ہوئے 344 افراد کو ریسکیو کیا،ان ایمرجنسیز میں 325 ملتان شہر، 11 شجاع آباد اور 3 جلالپور پیر والا سے رپورٹ ہوئیں۔

(جاری ہے)

اس دوران 65 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 61 ملتان، 3 شجاع آباد اور 1 جلالپور پیر والا شامل ہیں۔میڈیکل ایمرجنسیز کی مجموعی تعداد 235 رہی جن میں 227 ملتان، 6 شجاع آباد اور 2 جلالپور پیر والا میں سروس فراہم کی گئی۔مزید برآں 8 کرائم اور 13 متفرق ایمرجنسیز بھی ڈیل کی گئیں۔ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر ملتان 329، شجاع آباد 12 اور 3 کو جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا، یوں ضلع ملتان میں 344 افراد کو بروقت ریسکیو سروس فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :