آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم سرد ومطلع جزوی طورپر ابرآلودر رہے گا

جمعرات 15 جنوری 2026 23:18

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2026ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم سرد ومطلع جزوی طورپر ابرآلودر رہے گا،اُتلی د ھنداورسموگ کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت21.1اورکم سے کم06.2سینٹی گریڈ ریکا رڈ کیاگیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب85فیصد اور شام پانچ بجے41فیصدتھا۔کل جمعہ کے روز طلو ع آفتاب صبح7 بجکر09منٹ پراورغروب آفتاب شام 5 بجکر38منٹ پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :