رحیم یارخان ،شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر 9 لاکھ پودے لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر
پیر 9 فروری 2026 17:26
(جاری ہے)
انہوں نے ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیز اور دیگر محکموں بالخصوص صحت، تعلیم اور زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اداروں کی دستیاب جگہوں پر میاں واکی طرز کے چھوٹے جنگلات قائم کریں جبکہ دیگر دستیاب سرکاری اراضی پر بھی بھرپور شجرکاری کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کو صرف پودے لگانے تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ پودوں کی بہتر نشوونما اور حفاظت کے لیے جامع حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال، پانی کی فراہمی اور مانیٹرنگ کے مؤثر انتظامات ناگزیر ہیں تاکہ شجرکاری مہم کے ثمرات دیرپا ثابت ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی تحفظ، فضائی آلودگی کے خاتمے اور سرسبز و شاداب ماحول کے قیام کے لیے نہایت اہم ہے، جس کے لیے تمام محکموں کو باہمی اشتراک اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انو ر جپہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی ویژن اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے براہ راست ملاقات کرتے ہوئے مسائل و شکایات سنی اور موقع پر متعلقہ محکموں کو شکایات حل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔\378مزید زراعت کی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
-
گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، کین کمشنر کے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
-
پشاور، احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ
-
نوے فیصد زرعی زمین نائٹروجن کی کمی کا شکار ہے،زرعی ماہرین
-
پنجاب میں20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
زرعی شعبے میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی یومِ خواتین پر“سرسبز تعبیر: سیڈز آف چینج”مہم کا آغاز کر دیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار 15لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
-
آلو کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرز مل گئے
-
موسمی دباؤ میں اضافہ، آم کی صنعت خطرے میں،ماہرین کا مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور
-
آم کے بور کی مکھی پھل کو بری طرح متاثر کرتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.