محکمہ زراعت پنجاب کی موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت بارے سفارشات جاری

منگل 10 فروری 2026 16:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2026ء) محکمہ زراعت پنجاب نے موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت بارے سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق موسم گرما کی سبزیوں کریلا،گھیا کدو،چپن کدو،کالی توڑی، بھنڈی،گھیا توڑی، بینگن، ٹماٹر، سبز مرچ، شملہ مرچ، تر،کھیرا ،پیٹھا وغیرہ کا وقت کاشت فروری تا مارچ ہے۔ موسم گرما کی سبزیوں کی نشوونما کےلئے درجہ حرارت 20 تا35 ڈگری سینٹی گریڈموزوں رہتا ہے اور ان کی کاشت کےلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادہ رکھنے والی میرا زمین موزوں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی کاشت سے چند روز پہلے گوبر کی گلی سٹری کھاد ڈالنے سے زمین مزید بہتر ہوتی ہے۔ موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کےلئے ایسی اقسام کا بیج استعمال کریں جس کی اگا ئوکی شرح 80 فیصد سے کم نہ ہو۔کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے ایسی اقسام کا انتخاب کریں جو موسمی حالات کے مطابق کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کی حامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار ٹماٹر اور مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کریں۔ کریلا، گھیا کدو ، چپن کدو،گھیا توری اور کھیرا کی کاشت پٹڑیوں کی ایک جانب کریں جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کے دونوں جانب کریں۔

متعلقہ عنوان :