محکمہ زراعت نے بہاریہ کمادکیلئے زمین کی تیاری اور بیج کے انتخاب بارے سفارشات جا ری کردیں

بدھ 11 فروری 2026 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2026ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کماد کی اچھی پیداوار کیلئے اچھے نکاس والی بھاری میرا زمین نہایت موزوں ہے۔شور زدہ ریتلی زمین کماد کی کاشت کے لیے موزوں نہ ہے البتہ میرا اور ہلکی میرا زمین پر بھی اسکی کاشت ہو سکتی ہے بشرطیکہ حسب ضرورت موزوں پانی دستیاب ہو۔کماد کے کاشتکار سابقہ فصل یعنی دہان اور کپاس وغیرہ کی برداشت کے بعد روٹا ویٹریا ڈسک ہیرو چلا کر پچھلی فصل کی باقیات کو زمین میں ملا دیں۔

اس کے بعد دو مرتبہ کر اس چیزل ہل ضرور چلائیں۔پھر تین چار مرتبہ عام ہل چلا کر زمین کو بھر بھرا کرلیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ گنے کی کاشت کھیلیوں میں کرنے کے لیے ہموار زمین کو گہرا ہل چلا کر اور مناسب تیاری کے بعد سہا گہ دیں اور پھر رجر کے ذریعے10 تا 12 انچ گہری کھیلیاں 4 فٹ کے فاصلہ پر بنائیں۔

(جاری ہے)

ہمیشہ صحت مند بیماریوں اور کیڑوں سے پاک فصل سے بیج کا انتخاب کریں۔

خاص طور پر ایسے کھیت سے بیج ہر گز نہ لیں جس میں رتہ روگ کی بیماری ہو۔ بیج بناتے وقت بیمار اور کمزور گنے چھانٹ کر نکال لیں۔کورے سے متاثرہ اور گری ہوئی فصل سے بیج نہ لیں۔سموں پر کھوری یا سبز پتوں کا غلاف نہیں ہونا چاہیے وگرنہ اگائو متاثر ہوتا ہے اور دیمک لگنے کا احتمال بھی بڑھ جاتا ہے۔بیج کو محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے پھپھوندی کش زہر کے محلول میں25 تا30 منٹ تک بھگو کر کاشت کریں۔

متعلقہ عنوان :