کاشتکاروں کورایا اقسام میں 75فیصد اور کینولامیں 50فیصد پھلیوں کارنگ بھورا، دانے سرخی مائل ہونے پر فصل کی برداشت کا مشورہ

پیر 16 فروری 2026 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2026ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پنجاب عدیل احمد نے کاشتکاروں کو رایا اقسام میں 75فیصد اور کینولا اقسام میں 50فیصد پھلیوں کارنگ بھورا، دانے سرخی مائل ہونے پر فصل کی برداشت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکار تیلدار اجناس پر گہری نظر رکھیں اور جونہی رایا اقسام کی پھلیوں میں 75فیصد اورکینولا اقسام میں 50 فیصد پھلیوں کارنگ بھورااور ان کے دانے سرخی مائل ہونے لگیں تو فصل کی فوراً برداشت شروع کردیں تاکہ فصل کوکسی بھی قسم کے نقصان یا موسمی اثرات سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

عدیل احمد نے بتایاکہ رایا اور کینولا سمیت تیلدار اجناس کی دیگر اقسام کی تیاری کے آخری مراحل میں مختلف بیماریاں اورکیڑے بھی ان پر حملہ آور ہو سکتے ہیں جس سے فصل کو نقصان پہنچ سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو اس مرحلہ میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے اس لئے اگر کسی جگہ پر کسی قسم کی بیماری یا کیڑے کا حملہ نظر آئے تو فوری طور پر زرعی ماہرین یامحکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کے عملہ کی مدد حاصل کی جائے تاکہ نقصان کو معاشی حد تک پہنچنے سے بچایاجاسکے۔