سیالکوٹ، کاشتکاروں کوکریلے کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 17 فروری 2026 16:51

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2026ء) محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو کریلے کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ کے مطابق پنجاب کے شمالی اضلاع جن میں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، اوکاڑہ، شیخوپورہ، لاہور اور حافظ آباد شامل ہیں، کریلے کی کاشت اور بیج کی پیداوار کے لیے موزوں قرار دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار کریلے کی کاشت وسط مارچ تک مکمل کرلیں ،تاہم معتدل آب و ہوا کے علاقوں میں جولائی تک بھی اس کی کاشت جاری رکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیج کے بہتر اگاؤ کے لیے 25 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ضروری ہے۔ مزید برآں کریلے کی کامیاب کاشت کے لیے زرخیز میرا زمین، جس کی تیزابی خاصیت (پی ایچ) 7 یا اس سے کم ہو اور پانی کے نکاس کا مناسب انتظام موجود ہو، انتہائی موزوں ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ بہتر پیداوار کے حصول کے لیے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل درآمد کریں اور کسی بھی رہنمائی کے لیے متعلقہ زرعی دفتر سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :