محکمہ زراعت پنجاب نے کمادکیلئے زمین کی تیاری بارے سفارشات جا ری کردیں

جمعرات 19 فروری 2026 15:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2026ء) محکمہ زراعت پنجاب نے بہاریہ کمادکیلئے زمین کی تیاری اور بیج کے انتخاب بارے سفارشات جا ری کر دیں ۔ترجمان کے مطابق کماد کی اچھی پیداوار کے لیے اچھے نکاس والی بھاری میرا زمین نہایت موزوں ہے، البتہ میرا اور ہلکی میرازمین پر بھی اسکی کاشت ہو سکتی ہے بشرطیکہ حسب ضرورت موزوں پانی دستیاب ہو۔

کماد کے کاشتکار سابقہ فصل یعنی دہان اور کپاس وغیرہ کی برداشت کے بعد روٹا ویٹریا ڈسک ہیرو چلا کر پچھلی فصل کی باقیات کو زمین میں ملا دیں۔ اس کے بعد 2 مرتبہ کر اس چیزل ہل ضرور چلائیں۔ پھر 3،4 مرتبہ عام ہل چلا کر زمین کو بھر بھرا کرلیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ گنے کی کاشت کھیلیوں میں کرنے کے لیے ہموار زمین کو گہرا اہل چلا کر اور مناسب تیاری کے بعد سہا گہ دیں اور پھر رجر کے ذریعے10 تا12 انچ گہری کھیلیاں4 فٹ کے فاصلہ پر بنائیں، مزید براںصحت مند بیماریوں اور کیڑوں سے پاک بیج کا انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

خاص طور پر ایسے کھیت سے بیج ہر گز نہ لیں جس میں رتہ روگ کی بیماری ہو۔ بیج بناتے وقت بیمار اور کمزور گنے چھانٹ کر نکال لیں۔سموں پر کھوری یا سبز پتوں کا غلاف نہیں ہونا چاہیے وگرنہ اگا متاثر ہوتا ہے اور دیمک لگنے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ بیج کو محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے پھیپھوندی کش زہر کے محلول میں25 تا 30 منٹ تک بھگو کر کاشت کریں۔

متعلقہ عنوان :