محکمہ زراعت پنجاب نے موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت بارے سفارشات جاری کر دیں،ترجمان

اتوار 22 فروری 2026 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2026ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ کاشتکارموسم گرما کی سبزیوں (کریلا،گھیا کدو،چپن کدو،کالی توری،بھنڈی،گھیا توری،بینگن،ٹماٹر،سبز مرچ، شملہ مرچ،تر،کھیرا،پیٹھا وغیرہ)کی کاشت وسط فروری تا 31 مارچ تک کر سکتے ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ موسم گرما کی سبزیوں کی نشوونما کیلئے درجہ حرارت 20 تا35 ڈگری سینٹی گریڈموزوں رہتا ہے۔

موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادہ رکھنے والی میرا زمین موزوں ہے۔سبزیوں کی کاشت سے چند روز پہلے گوبر کی کھاد ڈالنے سے زمین مزید بہتر ہوتی ہے۔ موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کیلئے ایسی اقسام کا بیج استعمال کریں جس کی اگا ئی شرح 80فیصد سے کم نہ ہو اور کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے ایسی اقسام کا انتخاب کریں جو موسمی حالات کے مطابق کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کی حامل ہوں۔

(جاری ہے)

ٹماٹر اور مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کریں اور جب پنیری کی عمر 30تا35دن ہوجائے تو پنیری کو محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے سفارش کردہ فاصلہ پر منتقل کردیں۔کریلہ،گھیاکدو،چپن کدو،گھیا توری،تر اور کھیرا کی کاشت پٹریوں کی ایک جانب جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹریوں کے دونوں جانب کرنے سے بتائج بہتر ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹے پیمانے پر عوام الناس موسم گرما کی سبزیوں کچن گارڈننگ کے تحت گھرکے باغیچہ یا چھت پر بھی کاشت کرکے اپنی ضرورت کے مطابق تازہ سبزیاں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :