کماد کو بیماریوں سے بچانے کیلئے محکمہ کی سفارش کردہ کھادیں اور ادویات استعمال کریں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال
منگل 3 مارچ 2026 13:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کماد کے اگائو کے دوران دیمک کا حملہ ہوسکتا ہے،اس کے لیے کلورپائریفاس 2 لیٹر فی ایکڑ پانی میں ملا کر زمین پر چھڑکائو کریں، اگر زمین میں فنگس کا مسئلہ ہوتو ٹریکوڈرما بائیوفنجی کا ستعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ کاشت کے 40 سے 45 دن بعد جرمینیشن مکمل ہونے کے بعد پودے کی تیزی سے بڑھوتری کیلئے یوریا کھاد 50 کلوگرام فی ایکڑ ،تنے کو مضبوط بنانے کیلئے پوٹاش25 کلوگرام،پودے کی موٹائی اور مضبوطی کیلئے بوران ایک کلو اور نائٹروجن کے جذب ہونے کو بہتر بنانے کیلئے سلفر 10 کلوگرام استعمال کریں۔انہوں نے کیڑوں اور بیماریوں کے بچنے کیلئے بتایا کہ بگ اور شوٹ بورر کے الے سے بچنے کیلئے امیڈاکلوبرڈ200 ملی لیٹر فی ایکڑ کا سپرے کریں اور ریڈروٹ فنگس سے بچانے کیلئے کاپر اوکسی کلورائیڈ2 گرام فی لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کریں۔ انہوں نے تیسرے مرحلے 60 سے70 دن کی کماد کی فصل کے پلان کے بارے میں بتایا کہ پودے کی لمبائی اور موٹائی بڑھانے کیلئے یوریا 50 کلوگرام ،گنے کو سخت اور رس دار کرنے کیلئے پوٹاش25 کلوگرام فی ایکڑ ڈالیں،گنے کے پودے کو گرمی اور دیگر مسائل سے محفوظ رکھنے کیلئے امینوایسڈ یا سی ویڈ ایکسٹریکٹ کاسپرے کریں،وائٹ فلائی جوں اور تھرپس کے حملے سے بچنے کیلئے سپائرومیسیفین پلس ،ایبامیکٹن120 ملی لیٹر فی ایکڑ پانی میں ملا کر سپرے کریں اور اگر گنے کے پتے جل رہے ہوں یا خشک ہورہے ہوں تو زنک اور میگنیشیم کا سپرے کریں۔انہوں نے کہا کہ چوتھا مرحلہ کماد کی فصل کا 90 سے100 دن کا ہوتا ہے اس مرحلہ میں پودوں کو گوڈی کرکے مٹی چڑھائی جاتی ہے تاکہ پودے مضبوط ہوں اور گرنے سے بچیں۔انہوں نے کہا کہ چوتھے مرحلے میں یوریا کھاد 25 کلوگرام، کماد کی سختی اور وزن بڑھان کیلئے پوٹاش 25 کلوگرام فی ایکڑ کھاد ڈالیں،کماد کو گرنے سے بچانے کیلئے کیلشیم کا سپرے کریں،گھنے کی موٹائی اور رس بڑھانے کیلئے مائیکرونیوٹرینٹس کاسپرے کریں۔انہوں نے کہا کہ گوڈی کرکے مٹی چڑھانے سے جڑوں کو مزید مضبوطی ملے گی اور نائٹروجن کا بہتر استعمال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب کماد کا مشاہدہ کرتے رہیں اگر کماد میں گڑوئی سنڈی کا حملہ ہوتو کلوراانٹرانیلی پروول 60 ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں اور اگر زیادہ نمی ہو اور فنگس کا خطرہ ہو تو ٹریائزوپھوس یا کاربینڈازم کا سپرے کریں۔مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کی ہیلپ لائن یا نمائندے سے رابطہ کریں۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
-
گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، کین کمشنر کے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
-
پشاور، احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ
-
نوے فیصد زرعی زمین نائٹروجن کی کمی کا شکار ہے،زرعی ماہرین
-
پنجاب میں20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
زرعی شعبے میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی یومِ خواتین پر“سرسبز تعبیر: سیڈز آف چینج”مہم کا آغاز کر دیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار 15لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
-
آلو کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرز مل گئے
-
موسمی دباؤ میں اضافہ، آم کی صنعت خطرے میں،ماہرین کا مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور
-
آم کے بور کی مکھی پھل کو بری طرح متاثر کرتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.