فیلڈ افسران درجہ حرارت میں حالیہ اضافے کے گندم کی فصل پرمنفی اثرات کو کم کرنے کے لیے کسانوں کی مناسب رہنمائی کریں ،کمشنر ساہیوال ڈویژن
جمعرات 5 مارچ 2026 22:48
(جاری ہے)
وہ یہاں اپنے دفتر میں کپاس کی اگیتی کاشت اور گندم کی فصل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں محکمہ زراعت، اریگیشن اور ریونیو اور کسان تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں کسانوں کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا اور درپیش مسائل بارے نشاندہی کی جس پر کمشنر نے ترجیح بنیادوں پر انہیں حل کرنے کے یقین دہانی کرائی۔ ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں حکومت کی جانب سے مقررہ ہدف کے 96 فیصد رقبے پر گندم کاشت کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا موجودہ فصل کے لیے حکومت پنجاب نے 8 لاکھ 36 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کا ہدف مقرر کیا تھا جس میں سے 8 لاکھ 21 ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں 2 لاکھ 97 ہزار ایکڑ ہدف کے مقابلے میں 2 لاکھ 88 ہزار ایکڑ، ضلع اوکاڑہ میں 3 لاکھ 20 ہزار ایکڑ ہدف میں سے 3 لاکھ 9 ہزار اور ضلع پاک پتن میں 2 لاکھ 19 ایکڑ میں سے 2 لاکھ 5 ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈویژن بھر میں گندم کی فصل مثالی ہے اور تمام عرصے میں نہری پانی اور کھادوں کی دستیابی ممکن رہی۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
-
گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، کین کمشنر کے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
-
پشاور، احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ
-
نوے فیصد زرعی زمین نائٹروجن کی کمی کا شکار ہے،زرعی ماہرین
-
پنجاب میں20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
زرعی شعبے میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی یومِ خواتین پر“سرسبز تعبیر: سیڈز آف چینج”مہم کا آغاز کر دیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار 15لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
-
آلو کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرز مل گئے
-
موسمی دباؤ میں اضافہ، آم کی صنعت خطرے میں،ماہرین کا مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور
-
آم کے بور کی مکھی پھل کو بری طرح متاثر کرتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.