پی ڈی ایم اے پنجاب نے بالائی علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا

پیر 9 مارچ 2026 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2026ء) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے کے بالائی علاقوں میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پوٹھوہار ریجن، مری، گلیات اور ان کے گردونواح میں 9 سے 11 مارچ کے دوران بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے نے شہریوں اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور ایمرجنسی صورتحال کی صورت میں فوری رابطے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1129 فراہم کیا گیا ہے۔ادھر، پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں معمول سے 3 سے 4 ڈگری تک اضافے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط اور موسمی تبدیلیوں کے مطابق اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :