ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ پنجاب کا کپاس اگا ؤمہم سلسلہ میں ضلع ساہیوال کا دورہ

اتوار 15 مارچ 2026 15:36

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2026ء) ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ پنجاب ڈاکٹر عامر رسول نے کپاس اگا ؤمہم 2026 کے سلسلہ میں ضلع ساہیوال کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر جاوید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے تحصیل ساہیوال میں اگیتی کاشتہ کپاس کی بڑھوتری کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور کپاس کے کاشتکاروں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کسانوں کو اگیتی کپاس کی کاشت جاری رکھنے کی ترغیب دی اور اس بات پر زور دیا کہ بروقت کاشت بہتر پیداوار اور صحت مند فصل کے حصول میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت (توسیع)کا فیلڈ سٹاف کسانوں کو کپاس کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے حوالے سے مکمل تکنیکی رہنمائی اور مشاورتی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہر وقت دستیاب ہے۔ انہوں نے محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ اسٹاف کی کوششوں کو سراہا جو کپاس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں اور اس سال کپاس کی بہترین فصل کے لیے امید اور اعتماد کا اظہار کیا۔\378