گندم کے کاشتکار آخری آبپاشی 25 مارچ تک مکمل کر لیں، محکمہ زراعت

منگل 24 مارچ 2026 14:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2026ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق گندم کے کاشتکار آخری آبپاشی فصل کی حالت، موسم اور پانی کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے25 مارچ تک مکمل کر لیں۔ تاہم موسم گرم ہونے یا فصل ہری بھری ہونے کی صورت میں یا پچھیتی کاشتہ گندم کو اس کے بعد بھی پانی لگایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ گندم کی فصل پر تیلے کے حملہ کی صورت میں زرعی زہریں ہرگز استعمال نہ کریں اور صرف ٹھنڈے پانی کا سپرے کریں۔

کانگیاری سے متاثرہ پودوں کو نکالنے کیلئے فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور اس بیماری سے متاثرہ پودوں کو نکال کر زمین میں دبا دیں اورکھیتوں میں پانی کا وقفہ بڑھا دیں۔کاشتکار گندم کی فصل کی برداشت و سنبھال کیلئے ضروری انتظامات قبل از وقت مکمل کر لیں۔