کراچی میں (کل) موسلا دھاربارش کا امکان، کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی متوقع

منگل 24 مارچ 2026 23:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2026ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے ،کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31سے 33ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 88فیصد ہے اور ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

حکام محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک میں 25 مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کے تحت کراچی میں کل شام سے بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 25 اور26 مارچ کو بارش کا امکان ہے جبکہ 28 اور 29 مارچ کو بھی بارش ہو سکتی ہے، شہر میں کہیں کہیں تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے، بعض علاقوں میں ڑالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :