لاہور میں موسم خوشگوار، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا امکان نہیں

منگل 24 مارچ 2026 21:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2026ء) صوبائی دارالحکومت میں مطلع صاف اور موسم خوشگوار رہا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائیں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جس سے شہریوں کے لیے موسم خوشگوار رہے گا۔

متعلقہ عنوان :