ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا کی زیرِ صدارت ویٹرنری آفیسرز و فیلڈ آفیسرز کا زوم لنک اجلاس

بدھ 25 مارچ 2026 21:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2026ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار کی زیر صدارت محکمانہ امور کے سلسلہ میں تمام تحصیلوں کے ویٹرنری آفیسرز اور فیلڈ آفیسرز کا زوم لنک اجلاس لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سرگودھا آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرگودھا کی ساتوں تحصیلوں سرگودھا، بھلوال ، کوٹمومن ، بھیرہ ، شاہپور ،ساہیوال اور تحصیل سلاوانلی کے ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ویٹرنری آفیسرز نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک کے زیرِ اہتمام PLC ریکوری کا پہلا مرحلہ جاری ہے جسے 15 اپریل 2026ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے جانب سے کفایت شعاری مہم کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیو سٹاک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لائیو سٹاک باقاعدگی سے زوم اجلاس میں شرکت کریں گے اور اپنی کارکردگی کے حوالے سے بریف کریں گے ۔ ڈاکٹر تنویر اشرف کلیار سے کہا کہ اس اقدام سے فیلڈ دوروں میں 50 فیصد کمی لائی جائے گی۔