کاشتکار گندم کی فصل اچھی طرح پکنے کے بعد کٹائی کریں، محکمہ زراعت

پیر 30 مارچ 2026 11:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2026ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار احتیاط سے کام لیں اور گندم کی فصل اچھی طرح پکنے کے بعد کٹائی کریں، بارش کے دوران کٹائی ہرگز نہ کریں ۔یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نےکہا کہ کاشتکار کٹائی کے دوران محکمہ موسمیات کی پیشگوئی مدنظر رکھیں تاکہ فصل کو ہر قسم کے نقصان سے بچانا ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کٹائی کے بعد فصل کو زیادہ دیر تک کھیت میں نہ رکھا جائے نیز ذخیرے کےلئے گودام کو ہوا دار رکھا جائے جس میں نمی کاتناسب 10فیصد ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی پنجاب کے اکثر علاقوں میں گندم کی فصل پوری طرح پک کر تیار نہیں ہوئی اس لئے کاشتکار جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں اور فصل کی کٹائی اسی وقت شروع کی جائے جب وہ مکمل طور پر پک کر تیا ر ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید معلومات کےلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :