زراعت و لائیو سٹاک ویلیو ایڈیشن اینڈ ویلیو چین میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے صوبائی وزیر لائیو سٹاک کی زیر صدارت اجلاس
جمعرات 9 اپریل 2026 22:18
(جاری ہے)
لائیو سٹاک کے شعبے میں مصنوعات کے معیار کو برقرار رکھنے اور ضیاع کم کرنے کے لیے کولڈ چین سسٹم کی ترقی پر زور دیا گیا جبکہ بیماریوں کے کنٹرول اور برآمدات کے فروغ کے لیے ایف ایم ڈی فری کمپارٹمنٹس کے قیام کو ترجیح دی گئی اور بتایا گیا کہ پنجاب میں 8 ایف ایم ڈی ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹس نوٹیفائی کیے جا چکے ہیں جو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں مددگار ثابت ہوں گے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت کسانوں اور مویشی پال حضرات کے لیے اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ لائیو سٹاک ہرڈ ٹرانسفارمیشن پروگرامز کے ذریعے جانوروں کی نسلی بہتری پر کام کر رہا ہے جس کے تحت سالانہ 20 لاکھ اعلی نسل کے برہمن اور فریزین بیلوں کا سیکسڈ سیمن رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے اور مقامی نسل میں بھی جینیاتی بہتری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فارم میکانائزیشن کے تحت جلد چلنگ یونٹس متعارف کروائے جائیں گے جس سے دودھ اور گوشت کی ویلیو ایڈیشن اور محفوظ ذخیرہ کاری میں آسانی ہوگی جبکہ بائیو گیس پلانٹس کے قیام پر بھی کام جاری ہے اور یہ کہ محکمہ لائیو سٹاک کا بجٹ 30ارب جبکہ محکمہ زراعت کا بجٹ 100 ارب کے قریب پہنچ چکا ہے جسے مزید بڑھایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے شعبہ زراعت و لائیو سٹاک کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کسانوں کے ساتھ کھڑی ہیں اور ٹیکسز میں کمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انڈسٹری کو فروغ دیا جا سکے، جبکہ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ان شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کر کے پیداواری صلاحیت، پائیدار ترقی اور ملکی معیشت کے استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
-
گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، کین کمشنر کے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
-
پشاور، احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ
-
نوے فیصد زرعی زمین نائٹروجن کی کمی کا شکار ہے،زرعی ماہرین
-
پنجاب میں20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
زرعی شعبے میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی یومِ خواتین پر“سرسبز تعبیر: سیڈز آف چینج”مہم کا آغاز کر دیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار 15لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
-
آلو کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرز مل گئے
-
موسمی دباؤ میں اضافہ، آم کی صنعت خطرے میں،ماہرین کا مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور
-
آم کے بور کی مکھی پھل کو بری طرح متاثر کرتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.