سپیکر قومی اسمبلی کا سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 10 اپریل 2026 00:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2026ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے سردار ذوالفقار علی کھوسہ کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے۔

مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نےمرحوم سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔